ETV Bharat / state

مظفر نگر :خواتین کی حفاظت کے لیے مشن شکتی ابھیان کا آغاز

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 7:23 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں آج خواتین کی حفاظت کے لئے ''مشن شکتی ابھیان '' کا آغاز کیا گیا۔یہ پروگرام مظفر نگر کے مہاویر چوک پر واقع گورنمنٹ ڈسٹرکٹ لائبریری میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

خواتین کی حفاظت کے لیے مشن شکتی ابھیان کا آغاز

ریاست اُتر پردیش میں آج سے خواتین کی حفاظت کے لئے ''مشن شکتی ابھیان '' کا آغاز کیا گیا ہے۔ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل نے لکھنؤ میں اور وزیرِ اعلی نے بلرام پور سے اس "مشن شکتی" کا آغاز کیا۔اس مہم کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو خود انحصار بنانے کی تربیت اور حفاظت کے بارے میں شعوری پیدا کی جائے۔

مظفرپور میں اس ضمن سے متعلق منعقدہ پروگرام میں بڈھانہ سے ایم ایل اے امیش ملک مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔انہوں نے چراغ روشن کر پروگرام کا آغاز کیا ۔اس پروگرام میں دستخطی مہم چلائی گئی اور اس کے بعد ایل ای ڈی وین اور پنک پی آر ڈی وین کو پرچم دکھا کر روانہ کیا گیا۔مظفرنگر کی ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آج پورے ریاست میں ایک بہت بڑی مہم کا آغاز ہوا ہے، اسی سلسلے میں آج ہمارے ضلع میں دو سے تین پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، باقی 27 محکمے جو اس مہم سے منسلک ہیں، وہ پورے ضلع میں پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔مہاویر چوک پر گورنمنٹ ڈسٹرکٹ لائبریری میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر اس سے متعلق ایک پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔مظفر نگر کے تمام پولیس اسٹیشن میں ایک پی آر ڈی وین جو خواتین کی تحفط اور خواتین کی شکایت درج کرنے کے لئے موجود رہیگی۔مظفر نگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے بتایا کہ اترپردیش حکومت نے ریاست بھر میں آج خواتین کی حفاظت کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔اس پروگرام سے متعلق آج پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر ایک ریلی بھی نکالی گئی ہے۔ مظفر نگر میں 17 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک پولیس کے ذریعہ یہاں الگ الگ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے مدنظر خواتین کو حفاظت فراہم کرنے کے خود دفاعی کلاسز منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ان خواتین سے بھی حال چال دریافت کریں گے جو پہلے ایسے کسی جرائم سے متاثر ہوچکی ہیں، ساتھ میں ہم ملزم کی کونسلنگ بھی کریں گے تاکہ کسی بھی پولیس اسٹیشن مین دوبارہ اس طرح کا جرم درج نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.