ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں آج خواتین کی حفاظت کے لئے ''مشن شکتی ابھیان '' کا آغاز کیا گیا۔یہ پروگرام مظفر نگر کے مہاویر چوک پر واقع گورنمنٹ ڈسٹرکٹ لائبریری میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس سیمینار میں ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے اعلٰی افسران نے شرکت کی اور تمام نے خواتین کی حفاظت کے تعلق سے تقریر کی۔
اس موقع پر سی او سٹی اندو سدٌارتھ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ خواتین کی حفاظت ہی انکی پہلی ترجیح ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے خواتین کی حفاظت کے لیے قانون کے نظریہ سے مشن شکتی ابھیان منصوبہ بنایا ہے۔
اس سیمینار میں شہر کی کئی تنظیموں کی خواتین صدر کو شامل کیا گیا تھا۔
مظفر نگر :خواتین کی حفاظت کے لیے مشن شکتی ابھیان کا آغاز
مشن شکتی منصوبے کے تحت خواتین کو حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے ذریعہ دی جائے گی اور ہر پولیس تھانہ پر مہیلا ہیلپ ڈیکس لگایا جائے گا اور خواتین کی شکایت کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔
اس مہم کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو خود انحصار بنانے کی تربیت اور حفاظت کے بارے میں شعورپیدا کرنا ہے۔
مظفر نگر میں 17 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک پولیس کے ذریعہ الگ الگ پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے مدنظر خواتین کو حفاظت فراہم کرنے کے خود دفاعی کلاسز منعقد کیے جائیں گے۔