ETV Bharat / state

Miscreants Snatched Chain From Woman In Noida: نوئیڈا میں بدمعاشوں نے موزے خرید رہی خاتون سے چین چھینا - نوئیڈا میں چین اسنیچنگ کا واقعہ

نوئیڈا کے سیکٹر ڈیلٹا ون میں موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے Miscreants Snatched Chain From Woman گھر کے باہر گلی میں ٹھیلے والے سے سامان خرید رہی خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگیا۔

نوئیڈا میں بدمعاشوں نے موزے خرید رہی خاتون سے چین چھینا

author img

By

Published : Dec 22, 2021, 1:19 PM IST

اتر پردیش کے ہائی ٹیک سٹی نوئیڈا میں کمشنریٹ کے نفاذ کے بعد بھی جرائم میں خاطر خواہ کمی نہیں آرہی ہے۔ اب نوئیڈا کے سیکٹر ڈیلٹا ون میں موٹر سائیکل سوار بدمعاش گھر کے باہر گلی میں ٹھیلے والے سے سامان خرید رہی خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین Miscreants Snatched Chain From Woman کر فرار ہو گئے۔

نوئیڈا میں بدمعاشوں نے موزے خرید رہی خاتون سے چین چھینا

متاثرہ کے شور مچانے پر آس پاس موجود لوگوں نے لٹیروں کی موٹر سائیکل کا پیچھا کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ سارا واقعہ گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔

آپ کو بتا دیں کہ سیکٹر ڈیلٹا ون کے ای بلاک کی رہنے والی سروج اپنے گھر کے باہر گلی فروش سے موزے خرید رہی تھی۔ اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو لٹیرے خاتون کے پاس پہنچ گئے۔ ان میں سے ایک بدمعاش شاپنگ کے بہانے خاتون کے پاس جا کر کھڑا ہوگیا۔ دوسرا بدمعاش موٹر سائیکل اسٹارٹ کرنے کے بعد کچھ فاصلے پر کھڑا تھا۔ اسی دوران خاتون کے قریب کھڑے بدمعاش نے موقع پا کر گلے سے چین چھین لیا۔ اس کے بعد بدمعاش اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ خاتون کے شور مچانے پر آس پاس موجود لوگوں نے لٹیروں کی موٹر سائیکل کا تعاقب کیا۔ لیکن بدمعاش آسانی سے فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ خاتون کے ساتھ چین اسنیچنگ Chain Snatching کا واقعہ گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی سی پی الا مارن جی کا کہنا ہے کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بدمعاشوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بدمعاشوں کو جلد گرفتار کرکے لوٹ کا انکشاف کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.