میرٹھ:ریاست اترپریش کے ضلع میرٹھ کے تھانا لساڑی گیٹ علاقے میں رہنے والے افسر نام کے ایک شخص کے مکان میں شرپسندوں نے اس وقت آگ لگادی جب وہ اپنی سالی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے نوجوانوں کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت درج کرانے گیا تھا۔
شرپسندوں کے ذریعہ مکان کو نذرآتش کرنے کے سبب متاثرہ خاندان میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ۔ آس پاس کے لوگوں کی مدد سے آگ پر کسی طرح قابو پایا جاسکا. لیکن تب تک آدھے سے زیادہ گھر جل کر راکھ ہو چکا تھا۔ متاثرہ خاتون لیسڈی گیٹ تھانہ علاقہ کے تحت کالونی میں اپنی بہن کے گھر آئی تھی۔ بدھ کی دیر شام بہن ناشتے کے لیے کا سامان خریدنے دکان پر گئی۔ الزام ہے کہ اسی دوران کالونی کے رہائشی ریاض، فردین اور شاداں نے گھر میں گھس کر متاثرہ خاتون کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی۔ متاثرہ لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ تھانے میں رپورٹ درج کرانے کے لیے لیسڈی گیٹ تھانے پہنچی۔ رات 11 بجے کے قریب جب متاثرہ خاتون تھانے میں تحریر لکھ رہی تھی تو ملزم کو اس کا علم ہوا اور اس نے خاتون کے گھر کو آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں:Man Beaten in Noida بریانی والے کی لاتوں اور گھونسوں سے پٹائی، ایف آئی آر درج
اطلاع ملنے پر متاثرین گھر پہنچ گئے اور پڑوسیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ تب تک گھر کے تمام سامان جل چکے تھے۔ اس کے بعد متاثرہ خاندان دوبارہ تھانے پہنچے اور نام زد ملزمان کے خلاف جنشی زیادتی کی کوشش کرنے کے ساتھ گھر کو آگ لگانے کی شکایت درج کرائی. جس پر پولیس نے متاثرین کو پوری مدد پہنچانے کا یقین دلایا۔