اٹاوہ:اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بڑھ پوروا علاقے میں آج ہوئی پولیس اور شرپسندوں کے درمیان مڈھ بھیڑ میں 25 ہزار روپے کے انعامی بدمعاش زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش تومر نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اوریا کے چکر پور باشندہ ہسٹری شیٹر انج یادو بغیر نمبر کی موٹر سائیکل سے گیتا گاؤں کی جانب جارہا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے گھیرا بندی کر کے بدمعاش کو گرفتار کرلیا۔ خود کو گھرتا دیکھ بدمعاش نے طمنچہ سے پولیس پر فائرنگ شروع کردیا ۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کاروائی میں ایک گولی انج یادو کے پیر میں لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی بدمعاش کے قبضے سے طمنچہ اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ جبکہ اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بدمعاش نے اپنے ساتھی کی مدد سے اوریا ضلع کے ایروا کٹوا علاقے میں 26 اگست کی شام گشت کے دوران دویش کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا زخمی سپاہی کا سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں اس وقت علاج کیا جارہا ہے۔ بدمعاش کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔