اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گزشتہ روز دیر رات پولیس اور شرپسند عناصر کے مابین ہوئے تصادم میں ایک انعامی شرپسند زخمی ہوگیا جب کہ ایک پولیس اہلکار کو بھی گولی لگی ہے، تاہم پولیس نے موقع سے زخمی شرپسند کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس سپرنٹنڈینٹ یمنا پرساد نے بتایا کہ زیدپور تھانہ پولیس کو علاقے میں کچھ بدمعاشوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پولیس نے چھاپے ماری کی۔
پولیس کی کارروائی کو دیکھتے ہوئے شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس میں سوربھ نام کا ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک انعامی شرپسند زخمی ہوگیا جب کہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ زخمی شرپسند کی شناخت ضیاء اللہ کے طور پر ہوئی ہے۔ جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں:اترپردیش: ایس ٹی ایف نے مختار انصاری کے ایمبولینس ڈرائیور کو گرفتار کیا
پولیس کے مطابق گرفتار شرپسند علاقے میں مویشی تسکری کا کام کرتا تھا، پولیس کو کئی معاملوں میں اس کی تلاش تھی۔