گوتم بدھ نگر پولیس Gautam Budh Nagar Police کے مطابق راکیش، ونیتا اور رانی نامی تین خاکروب صبح تھانے کے سیکٹر-39 کے چھلیرا گاؤں میں صفائی کرنے گئے تھے۔
صفائی کارکنان کا الزام ہے کہ وہاں رہنے والے پروین اور اس کے چچا نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔
اس واقعہ سے مشتعل سینکڑوں خاکروب پولیس اسٹیشن سیکٹر 39 پہنچے اور اپنا احتجاج درج کرایا۔ وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں سمجھایا اور ان کی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Thug Arrested in Noida: پولیس نے ٹھگ گروہ کا پردہ فاش کیا
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔