ریاست اتر پردیش کے شکتیش گڑھ علاقہ کے مرزا پور میں واقع سوامی پرمہانس اڈگدانند جی مہاراج آشرم میں جمعرات کی شام قتل کے الزام میں گزشتہ 25 سالوں سے جیل سے فرار چل رہے ایک سوامی کا دوسرے سوامی سے جھگڑا ہوگیا،جس کےبعد قتل کے ملزم سادھو نے دوسرے سادھوپر گولی چلاکر اسے زخمی کردیا،پھر خود کو گولی ماکر خود کشی کرلی،سادھو کے خود کشی کی اطلاع ملنے کے بعد اہل خانہ مذکورہ آشرم پہنچے۔
One Baba shot and killed another in Paramhans Ashram
خودکشی کرنے والے سادھو کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ ایک قتل کیس میں گزشتہ 25 سالوں سے جیل سے فرار تھے، اس دوران سادھو نے کبھی بھی اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی،اور اب ان کی لاش ملی ہے،مذکورہ آشرم سے متعلق پوچھے جانے پر اہل خانہ کے کہنا ہے کہ آشرم کے سوامی اڈگدانند مہاراج ان کے گرو اور بھگوان ہیں،وہ ان سے کوئی مطالبہ کرنا نہیں چاہتے ہیں، بابا کے رشتہ داروں نے کہا کہ وہ مدھیہ پردیش نہیں جائیں گے اور مرزا پور میں ہی آخری رسومات ادا کریں گے۔
خود کشی کرنے والے سادھو کے بھائی دھرمیندر راجپوت نے بتایا کہ 25 سال قبل ان کے بھائی کو ایک قتل کیس میں جیل بھیجا گیا تھا، وہ جیل سے گزشتہ 25 سالوں سے فرار تھے۔ اس دوران انہوں نے خاندان کے کسی فرد سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی، اور نہ ہی کبھی کسی سے ملاقات ہوئی۔ ان کا خاندان گرو پورنیما پر سوامی اڈگدانند مہاراج سے ملنے آیا کرتا تھا۔ وہ وہاں بھی نظر نہیں آئے،تاہم آج 25 سالوں کے بعد انکی لاش ملی ہے ۔
مزید پڑھیں:showroom employee shot dead in broad daylight: کٹیہا ر: شوروم ملازم کا قتل کرکے چھ لاکھ روپے کی لوٹ
بتایاجارہا ہے کہ جمعرات کی شام تقریباً 7.45 بجے جیون بابا عرف جیت جوکہ مدھیہ پردیش کے چتری پولیس اسٹیشن علاقہ کے رہنے والے تھے انہوں نے شکتیش گڑھ آشرم کے احاطے میں پہلے آشیش نامی سادھو کو گولی مارکر کر زخمی کردیا،اور اس کے بعد خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی، آشیش نامی سادھو کو چندولی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔