پولیس ذرائع نے بتایا کہ چنار تھانہ علاقے کے جلال پور معافی گاؤں باشندہ شیرو سہانی اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بائیک سے کہیں جارہا تھا۔ سونبھدر وارانسی نیشنل ہائی وے پر واقع بھگوتی یدئی گاؤں کے نزدیک ایک ڈمپر کی زد میں آگیا جس سے شیرو کی موت ہوگئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
وہیں دوسرا حادثہ مڈہان تھانہ علاقے کے پٹہرا گاؤں کے نزدیک کا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پٹہرا گاؤں باشندہ رام بابو اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بائیک سے اپنے رشتہ دار کے یہاں سے لوٹ رہے تھے۔بے قابو ہوکر بائیک سے گر گئے جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ دونوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج ایک کی موت ہوگئی۔
تیسرا واقعہ لال گنج تھانہ علاقے کے دبار کلاں بازار کا ہے۔ جہاں اسکوٹی اور موٹر سائیکل کی آمنے سامنے ٹکر میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا شدید طور سے زخمی ہوگیا۔