میرٹھ: اترپردش کے ضلع میرٹھ میں مرکزی اقلیتی کمیشن کے رکن سیدہ شہزادی نے حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقوں کے لئے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایت بھی دی۔ مرکزی اقلیتی کمیشن کی رکن سیدہ شہزادی اقلیتوں کو ان کے حقوق دلانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ متعلقہ افسران کو سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ عام لوگوں با لخصوص کے تمام مسائل جلد سے جلد حل ہو سکیں۔ میرٹھ میں واقع سرکٹ ہاؤس میں قومی اقلیتی کمیشن کی رکن سیدہ شہزادی آج مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں سے ملاقات کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود اور ضلع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں:UP Board Exam 2023 سخت سیکیورٹی انتظامات کے درمیان آج سے یوپی بورڈ امتحانات شروع
سیدہ شہزادی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لئے چلائی جا رہی اسکیموں کا فائدہ ضرورت مندوں تک پہنچے۔ ترقیاتی اسکیمیں اقلیتی طبقے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ انہیں اس اسکیم سے ہر ممکن فائدہ پہنچنا چاہیے۔ تین طلاق سے متعلق سوال پر کمیشن کی رکن سیدہ شہزادی نے کہا کہ میرٹھ میں اب تک تین طلاق کے قریب 500 معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ کسی طرح تین طلاق کے کیسز پر قابو پایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتظامیہ کام کر رہی ہے لیکن وزیراعظم چاہتے ہیں کہ اس میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے خواتین کو خود مختار بنانے پر بھی زور دیا۔