میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں میلا دیکھنے آئے سیاحوں کی گاڑی کی زد میں آنے سے چار ماہ کی بچی کی موت ہو گئی جبکہ دو سال کا اس کا بھائی بری طرح زخمی ہو گیا.اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق میرٹھ میں گزشتہ روز دیر رات نوچندی تھانہ علاقے میں چل رہے میلہ نوچندی گھومنے کے بعد واپس لوٹ رہے سیاحوں کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچے زخمی ہو گئے ۔دونوں بچے اپنی ماں کے ساتھ سڑک کے کنارے موجود تھے جہاں وہ بھیک مانگ رہی تھی ۔
حادثے میں ایک بچی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔شدید طور پر زخمی دوسرے بچے کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے سیاحوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اپنی گاڑی لے کر فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔ اس درمیان پولیس کے اعلیٰ افسران نے حادثے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزم کار سوار کو گرفتار کر لیا۔
ایک مقامی شخص عادل نے بتایا کہ دلی کی رجسٹریشن نمبر کی ایک گاڑی، جس میں ایک فیملی بیٹھی تھی، پیچھے کی طرف جارہی تھی یعنی بیک کررہی تھی ۔ اس دوران سڑک کے کنارے بیٹھی ایک بھکارن اسکی زد میں آگئی اور اسکی گود میں چار سالہ بچی موقعے پر ہی ہلاک ہوگئی۔ انہون نے کہا کہ بچی کا بھیجا باہر نکل گیا جبکہ ایک اور بچہ زخمی ہوگیا۔ ایس پی ستی اروند کمار چورسیا نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ پٹیل منڈپ کے نزدیک دلی ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک نوزائید بچے کی موت واقع ہوگئی ہے۔ انہون نے کہا کہ یہ بچی ایک مانگنے والی کی تھی۔ چورسیا کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی کو ضبط کیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ نوزائید بچے کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:CM Yogi Visit Sonbhadra وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے زیرتعمیر میڈیکل کالج کا معائنہ کیا
غریب بھیک مانگ کر اپنی زندگی بسر کر رہے بچے کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے کچھ سماجی کارکنان نے افسران سے لواحقین کو واجب معاوضہ دلانے کی بات کہی. جس پر انتظامیہ نے ان بچوں کے والدین کی پوری مدد دلانے کا یقین دلایا. سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ ملزم کار سواروں کے خلاف لاپرواہی سے کار چلانے کے جرم میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ یہ بات بھی بتائی جارہی کہ انتظامیہ بھیک مانگنے والوں پر بھی کوئی نظر گزر نہیں رکھ رہی ہے اور اس عمل کی حاصلہ شکنی کرنے کیلئے ایک سماجی مہم چلانے کی کوشش نہیں ہورہی ہے۔ سوال کیا جارہا ہے کہ ایک چار ماہ کی بچی کو گود میں اٹھائے کس طرح ایک خاتون سڑک کے کنارے بھیک مانگ رہی تھی۔