ETV Bharat / state

اترپردیش: 13 سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل - لکھیم پور کھیری

ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے کے بعد اس کا بے رحمی سے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 9:32 AM IST

Updated : Aug 16, 2020, 11:58 AM IST

اترپردیش پولیس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ نیپال سرحد پر واقع ایک گاؤں میں پیش آیا ہے جو لکھنؤ سے 130 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ جمعرات کے روز یہاں ایک 13 سالہ لڑکی کا ریپ کر کے اسے قتل کر دیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کی لاش گنے کے ایک کھیت سے برآمد کی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

لڑکی کا ریپ کے بعد قتل

لڑکی کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، اس کی آنکھیں باہر نکلی ہوئی تھیں اور اس کی زبان بھی کاٹ دی گئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی جمعرات کی صبح 10 بجے رفع حاجت کے لیے گئی ہوئی تھی لیکن جب کافی دیر بعد وہ گھر واپس نہیں آئی تب گھروالوں نے اس کی تلاش شروع کر دی۔

دن بھر تلاش کرنے کے بعد جب وہ پاس کے ایک گنے کے کھیت میں گئے تو وہاں انہیں اپنی بیٹی کی لاش ملی جس کی آنکھیں نکلی ہوئی تھیں اور اس کی زبان بھی کاٹ دی گئی تھی۔ ساتھ ہی اس کے دوپٹے سے گلا گھونٹ کر اس کا قتل کر دیا گیا تھا۔

اس معاملے میں انہوں نے پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے اور پولیس نے بھی کیس درج کر لیا ہے اور آگے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ضلع ایس پی ستیندر کمار نے بتایا کہ 'پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس کیس میں دونوں ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا'۔

Last Updated : Aug 16, 2020, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.