ETV Bharat / state

نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی - کشی نگر جرائم خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

minor-girl-rape-in-kushinagar-up
نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
author img

By

Published : Mar 1, 2020, 2:19 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:33 AM IST

اترپردیش میں کشی نگر کے علاقے کے ایک کھڈا گاؤں کی آٹھویں جماعت کی طالبہ سے 12 ویں کے طالب علم کی جانب سے عصمت دری کرنے کا معاملہ منظر ِ عام پر آیا ہے۔

متاثرہ کے والد کی تحریری شکا یت پر پولیس ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔

واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی طالبہ کی ماں صدمہ کی وجہ سے بیمار ہو گئی ۔

تحریری شکایت میں بتایا کہ جمعہ کی شب طالبہ رفع حاجت کے لئے جا رہی تھی کہ ملزم چاقو دکھا کر اسے اپنے ساتھ گاؤں کے باہر باغ میں لے گیا اور اس کی عصمت دری کی ۔ کچھ دیر بعد وہ گھر پہنچی تو اس کی بگڑی حالت دیکھ کر اہل خانہ پریشان ہو گئے۔

طالبہ نے ماں کو اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کے متعلق بتایا ۔ تو ماں صدمے سے رونے لگی ۔ رات میں ماں کی طبیعت بگڑ گئی ۔

اہل خانہ ماں بیٹی کو اسپتال لے گئے۔ دونوں کی طبیعت مستحکم ہونے بعد ہفتہ کو متاثرہ کے والد نے تھانے میں تحریری شکایت درج کرا ئی۔

اس سلسلے میں ایس او رام آشیش یادو نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ جانچ کے بعد معاملہ درج کیا جائے گا ۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.