ETV Bharat / state

Lalitpur Rape Case للت پور میں نابالغ بچی سے جنسی زیادتی - اترپردیش کے ضلع للت پور

ضلع للت پور میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ کی چچی گذشتہ 30 ستمبر کو بچی کو اپنے گھر لے کر گئی، جہاں گاؤں کا ہی ایک شخص راجیش پہلے سے موجود تھا۔ دونوں نے مل کر بچی کو شراب پلائی۔ اس کے بعد نشے کی حالت میں بچی کے ساتھ راجیش نے جنسی زیادتی کی۔ Lalitpur Rape Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 9:44 AM IST

للت پور: اترپردیش کے ضلع للت پور میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ اس کے چچی کی مبینہ تعاون سے ایک شخص کے ذریعے جنسی زیادتی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ تھانہ جاکھلون میں ایک دیہی بچی کی چچی گذشتہ 30ستمبر کو متاثرہ کو اپنے گھر لے کر گئی جہاں گاؤں کا ہی ایک شخص راجیش پہلے سے موجود تھا۔ دونوں نے مل کر بچی کو شراب پلائی۔ اس کے بعد نشے کی حالت میں بچی کے ساتھ راجیش نے عصمت دری کی۔ جب بچی کو ہوش آیا تو وہ اپنے گھر پہنچی جہاں کچھ دیر بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

اہل خانہ یکم اکتوبر کو علاج کے لئے بچی کو ضلع اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹروں ابتدائی علاج کے بعد اسے جھانسی میڈیکل کالج کے لئے ریفر کردیا۔لیکن معاشی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ جھانسی نہیں لے جاسکے۔ Lalitpur Rape Case

2اکتوبر کی شام جب بچی کو ہوش آیا تو اس نے اپنی ماں کو ساراماجرا سنایا۔ جس کے بعد متاثرہ کی ماں اسے پھر سے ضلع اسپتال لے گئی و اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی دری ہوئی ہے۔ڈاکٹروں نے فورا اس کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دی۔ رات میں کوتوالی پولیس اسپتال پہنچی اور متاثرہ کے والد و ماں سے معلومات حاصل کیااور سؓح تھانہ جاکھلون آنے کو کہا۔

متاثرہ کے والدین گذشتہ 3اکتوبر کی دوپہر تھانہ جاکھلون پہنچے جہاں پہلے سے ہی ملز م کے والد سمیت تقریبا 15افراد موجود تھے۔ ان لوگوں نے متاثرہ کنبے کو دھمکا کر زبردستی صلح نامہ لکھ واکر تھانے میں دے دیا۔ آج جب یہ پورا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تب ایس پی گوپال کرشن چودھری نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ سے جانکاری لی۔ گوپال کرشن نے بتایا کہ ملزم سمیت خاتون کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس دونوں کو تلاش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kishangarh Rape Case راجستھان میں جنسی زیادتی کیس میں آٹھ ملزمان پر مقدمہ درج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.