ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Crime: جنسی زیادتی کی شکار معصوم بچی کی علاج کے دوران موت - muzaffarnagar crime news

مظفرنگر کے تھانہ علاقہ جانسٹھ میں حیوانیت کی شکار ہوئی چار سالہ بچی کی علاج کے دوران موت ہوگئی، پولیس نے متوفی معصوم بچی کی والدہ کی تحریر پر دو ملزمان کے خلاف جنسی زیادتی اور قتل کے ساتھ پوسکو ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ Muzaffarnagar Crime Update

جنسی زیادتی کی شکار معصوم بچی کی علاج کے دوران موت

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 9:32 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ علاقہ جانسٹھ میں حیوانیت کی شکار ہوئی چار سال کی بچی کی علاج کے دوران موت ہوگئی، چار دن قبل گھر سے لاپتہ ہونے والی معصوم بچی خون میں لتھ پتھ جنگل میں پائی گئی جسے علاج کے لیے میرٹھ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں چار دن سے موت کے ساتھ لڑنے والی معصوم کی آج موت ہو گئی۔Muzaffarnagar Crime

جنسی زیادتی کی شکار معصوم بچی کی علاج کے دوران موت

پولیس چوکی میرا پور علاقے کے گاؤں میں پولیس کو چار سال کی بچی بے ہوشی حالت میں سڑک کے کنارے پڑی ملی تھی، پولیس نے بچی کو ہسپتال میں داخل کرایا اور اور چھان بین شروع کر دی تھی۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز صبح کے وقت ایک نوجوان جو رشتے میں منہ بولا چاچا لگتا ہے گھر سے لے گیا تھا، پولیس نے بچی کو گھر سے لے جانے والے نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے لڑکی کو شناخت شدہ تانترک کے حوالے کرنے کی بات کہی۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے سونی کشیف اور دوسرے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، بدھ کی صبح میرٹ کے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران زندگی اور موت سے جنگ لڑنے والی معصوم بچی نے دم توڑ دیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف قتل کا اور جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک ملزم پولیس کی گرفت سے ابھی باہر ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nine Year Old Girl Raped And Murdered: جے پور میں جنسی زیادتی کے بعد نو برس کی بچی کا قتل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.