ETV Bharat / state

باغپت میں بھی جنسی زیادتی کا معاملہ، متاثرہ نے زہر کھا لیا - Baghpat news

اترپردیش میں جنسی زیادتی کے معاملات پر سے روز بروز پردہ اٹھتا جا رہا ہے، ابھی ہاتھرس اور بلرام پور معاملے پر بحث جاری ہی تھی کہ اب جنسی زیادتی کا ایک اور نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 3:57 PM IST

اترپردیش کے ضلع باغپت میں مبینہ طور پر جنسی زیادتی کے واقعہ اور ملزم لڑکے کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد نابالغ لڑکی نے 27 ستمبر کو زہر کھالیا اور 30 ستمبر کو اس معاملے میں کیس درج کیا گیا۔

باغپت کے ایس پی ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ ریپ کا واقعہ پیش آنے کے بعد متاثرہ نے زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی جسے گھر والوں نے فوری طور پر اسپتال داخل کروایا۔

جنسی زیادتی کا ایک اور نیا معاملہ سامنے آیا

ابھیشیک سنگھ نے مزید بتایا کہ 'متاثرہ لڑکی حالت ابھی بہتر ہے اور اس کا بیان درج کرلیا گیا ہے، ملزم لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف کیس درج کرلیا ہے'۔

ایس پی نے بتایا کہ گزشتہ روز متاثرہ کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ پڑوس میں رہنے والے وسیم نامی ایک لڑکے نے ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے اور ملزم نے اسے اس معاملہ کا انکشاف کرنے پر متاثرہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس سے گھبرا کر نابالغ متاثرہ نے زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

ملزم کے خلاف دفعہ 376، 504، 506 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 3/4 پاسکو ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے اور اس کیس میں آگے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.