ETV Bharat / state

Minor Boy killed with an Axe نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے نابالغ لڑکے کا قتل، دو خواتین گرفتار - نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے نابالغ لڑکے کا قتل

پرتاپ گڑھ میں نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے نابالغ لڑکے کا قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں دو خواتین کے علاوہ ایک نابالغ سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 30, 2023, 4:20 PM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی واقع شہر کے محلہ مشرقی سہودر پور میں گزشتہ بدھ و جمعرات کی شب میں نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے نابالغ لڑکے کو پڑوسی نے کلہاڑی سے مار کر قتل کر دیا ۔پولیس نے دو خواتین سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کر ،دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی (سی او سٹی )کرشمہ گپتا نے آج بتایا کہ شہر کے محلہ مشرقی سہودر پور کے رہائشی قاسم کا بیٹا طالب 15 گزشتہ شب مسجد میں تراویح کی نماز پڑھنے گیا تھا، جہاں پڑوس کے نابالغ لڑکے سے کچھ کہا سنی ہوئی تھی۔

نماز پڑھ کر واپس آتے وقت شبنم ،مینا ،عارف کے للکارنے پر نابالغ لڑکے نے کلہاڑی سے طالب پر حملہ کر دیا ،جس کے سبب وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا ،علاج کے لئے میڈیکل کالج لایا گیا ،ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگ راج ریفر کر دیا ۔جہاں پریاگ راج لے جاتے وقت راستہ میں طالب کی موت ہوگئی ،وہیں اہل خانہ لاش لے کر واپس آگئے ،اور پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اہل خانہ کی شکایت پر نابالغ و اس کی والدہ شبنم ،نانی مینا و عارف سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کر دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے ،بقیہ کی تلاش جاری ہے ۔پولیس لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Man Killed by Wife In UP سونبھدر میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.