واضح ہو کہ ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھان خرید مراکز پر بدعنوانی اور بدنظمی کی خبروں کے بعد مختلف ٹیمیں تشکیل کر کے ان معاملات کی زمینی حقیقت جاننے کے لئے تمام اضلاع میں بھیجا تھا۔
اسی ترتیب میں خوراک اور رسد محکمہ کے ریاستی وزیر مملکت رنویندر سنگھ نے بارہ بنکی کے درجنوں دھان خرید مراکز کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران انہوں نے کسانوں سے گفتگو کی اور تمام کاغذات دیکھے، جس میں انہیں نہ صرف بدنظمی بلکہ بدعنوانی کے معاملے بھی نظر آئے۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: ردولی کا بارہ بنکی میں واپسی کا مطالبہ
رنویندر سنگھ نے کہا کہ جو بھی خامیاں ملی ہیں، ان کی جانچ کرا کر ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔