ETV Bharat / state

بارہ بنکی: وزیر جل شکتی نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا - وزیر جل شکتی کا سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ

محکمۂ جل شکتی کے وزیر نے کہا کہ 'سیلاب متاثرین کے لیے کھانا، صاف پانی اور دوا کا انتظام کیا جارہا ہے۔ انتظامیہ کی مستعدی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ لیکن جو بھی مالی نقصان ہوا ہے اس کا معاوضہ 8 روز کے اندر مہیا کرایا جائے گا۔

وزیر جل شکتی نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 4:13 PM IST

ریاست اتر پردیش کے محکمۂ جل شکتی کے وزیر مہیندر سنگھ نے ضلع بارہ بنکی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی جائزہ لیا۔ وہ سیلاب متاثرین کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کی جارہی کوششوں سے مکمل طور پر مطمئن نظر آئے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت متاثرین کو تمام طرح کی سہولیات فراہم کرے گی اور ان کے نقصان کی مکمل بھرپائی کرے گی۔

وزیر جل شکتی نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا

لکھیم پور، سیتا پور، بہرائچ کے ہوائی معائنہ کے بعد ریاستی وزیر محکمۂ جل شکتی مہیندر سنگھ نے ضلع بارہ بنکی کا ہوائی دورہ کیا۔ اس کے بعد پولیس لائن کے آڈیٹوریم میں انتظامیہ کے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ کی ترجیح ہے کہ سیلاب متاثرین کو کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کی ہدایت پر انتظامیہ مکمل طور سے عمل کررہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'سیلاب متاثرین کے لیے کھانا، صاف پانی، دوا کا انتظام کیا جارہا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جمعہ کی رات سے ہی روشنی کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ کی مستعدی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ لیکن جو بھی مالی نقصان ہوا ہے اس کا معاوضہ 8 روز کے اندر مہیا کرایا جائے گا۔ جن کے جانور مرے ہیں ان کا بھی معاوضہ دیا جائے گا اور جانوروں کی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی انتظام کیا جارہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد بریلی شاہراہ پر سیلاب کا پانی، مسافر پریشان

ای ٹی وی بھارت کے پانی کے مستحکم حل کے اقدام کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'اس کے لیے مودی حکومت کوشاں ہے۔ ہم جلد ہی کین بیتوا ندی کو آپس میں جوڑنے جارہے ہیں۔

واضح ہو کہ دو روز قبل نیپال کے بنبسا باندھ سے 5.5 لاکھ کیوزیک پانی چھوڑا گیا ہے جس کی وجہ سے ریاست کے کئی اضلاع میں سیلاب سی صورتحال ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.