ETV Bharat / state

دن کے اجالے میں پٹرول پمپ کے ملازمین سے لاکھوں کی لوٹ - پیٹرول پمپ کے ملازمین سے آٹھ لاکھ روپے

گریٹر نوئیڈا کے علاقے سورج پور اور بیٹا 2 پولیس اسٹیشن کے علاقے میں لوٹ کی دو واردات کو انجام دیا گیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بلٹ پر پولیس کا اسٹیکر لگا تھا اور مڈگارڈ پر گجر لکھا تھا۔

millions looted from two petrol pump employees in broad daylight up noida
دن کے اجالے میں پٹرول پمپ کے ملازمین سے لاکھوں کی لوٹ
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 1:28 PM IST

Updated : Jan 9, 2021, 1:42 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا میں بلیٹ پر سوار دو بدمعاشوں نے پٹرول پمپ کے ملازمین سے آٹھ لاکھ روپے اور بیٹا 2 تھانہ حلقہ میں سینٹرو سوار چار بدمعاشوں نے دو لاکھ روپے لوٹ لیے۔ ان واردات کے بعد پولس کمشنر آلوک سنگھ نے سورج پور کوتوال پردیپ ترپاٹھی کو معطل کر دیا ہے۔

سورج پور کوتوالی علاقے کے دیولا گاؤں کے پٹرول پمپ کے ملازم سپروائزر ارجن اور ڈرائیور انکیت بذریعہ اسکوٹی آٹھ لاکھ روپے ڈگی میں رکھ کر سورج پور کے بینک آف انڈیا میں جمع کرنے جارہے تھے۔ راستے میں قصبے کے پوسٹ آفس کے قریب دو بلٹ سوار بد معاشوں نے اوور ٹیک کر کے ان کی اسکوٹی کو رکوا دی۔

شرپسندوں نے پستول کے زور پر اسکوٹی کی ڈگی میں رکھے آٹھ لاکھ روپے لوٹ لیے، دوسرا واقعہ بیٹا 2 تھانہ علاقے کے سٹی پارک کے قریب پیش آیا، جہاں ڈیلٹا ون پیٹرول پمپ کے دو ملازم ایک موٹر سائیکل سے روپیہ بینک جمع کرنے جارہے تھے۔

جیسے ہی وہ سٹی پارک کے قریب پہنچے سینٹرو پر سوار چار شرپسندوں نے اس کی اسکوٹی میں دو بار ٹکر مار دی، دونوں پٹرول پمپ کارکنان اسکوٹی سمیت سڑک پر گر پڑے، تبھی شرپسندوں نے پستول کے زور پر دو لاکھ روپے ان سے لوٹ لئے۔

دونوں ہی معاملات میں پولیس اطلاع ملنے کے فوری بعد موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Last Updated : Jan 9, 2021, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.