ریاست اترپردیش میں وزیراعظم کے پارلیمانی حلقے وارانسی کے لال بہادر شاستری ایئر پورٹ پر 'وندے بھارت مہم' کے تحت 82 بھارتی شہریوں کو آج لندن سے ملک واپس لایا گیا ہے۔
ایئر انڈیا کی خصوصی طیارے سے لندن سے 82 بھارتی شہریوں کو آج بنارس لایا گیا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر سبھی مزدوروں کی میڈیکل جانچ و تھرمل سکرینگ کے بعد ان کے لیے تین ہوٹلز میں قیام کرنے کو کہا گیا۔
ضلع انتظامیہ نے ان مزدوروں کے قیام کی تیاری پہلے ہی سے کرلی تھی، تاہم وہیں اعلیٰ افسران کے ذریعے ہوٹلز کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد انھیں آ روگ سیتو اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرایا گیا تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے میں مدد ملے۔
واضح رہے کہ آج لاک ڈاؤن کے 56 دنوں بعد 82 مزدوروں کو پہلی بار ایئر انڈیا کی کمرشیل فلائٹ سے وارانسی کے بابت پور ایئرپورٹ پر لایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان تمام مزدوروں کو شہر سے باہر کے ہوٹل میں رکھا جائے گا۔