ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پانچ اضلاع کے 1200 مزدور واپس لوٹے

مزدور اسپیشل ٹرین کے ذریعے آندھر پردیش کے چیرا پلی سے چل کر جمعرات کوریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی پہونچے۔ اس اسپیشل ٹرین سے یوپی کے پانچ اضلاع کے 1200 مزدور واپس آئے ہیں۔

پانچ اضلاع کے 1200 مزدور واپس لوٹے
پانچ اضلاع کے 1200 مزدور واپس لوٹے
author img

By

Published : May 7, 2020, 1:03 PM IST

ان تمام مزدوروں کو روڈویز کی 40 بسوں سے ان کے گھر تک پہونچایا جائے گا۔ بارہ بنکی پہنچے مزدور کافی خوش نظر آئے۔

دیکھیں ویڈیو

مزدور اسپیشل ٹرین بدھ کی صبح 4 بجے چیرا پلی سے روانہ ہوئی تھی۔ اس میں زیادہ تر مسافر حیدرآباد اور اس کے آس پاس کے اعتراف کے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر زردوزی اور درزی کا کام کرتے تھے۔

اپنے وطن پہونچنے سے تمام مزدور کافی خوش نظر آئے اور انہوں نے حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ کسی بھی مزدور نے کرایا لینے کی بات نہیں بتائی۔

وہ ریلوے اور انتظامیہ کے کاموں سے مکمل طور مطمئن نظر آئے۔ ان مزدوروں کو بارہ بنکی میں اترنے پر تمام احتیاط برتے گئے۔

ان کا درج حرارت لیا گیا اور پھر انہیں جانے دیا گیا۔ بارہ بنکی پہنچی مزدور اسپیشل ٹرین میں پانچ اضلاع کے 1200 سے زیادہ مزدور واپس لوٹے ہیں۔

ان میں سے بارہ بنکی کے 450 مزدور ہیں۔ انہیں روڈویز کی 40 بسوں سے ان کی منزل تک بھیجا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.