ETV Bharat / state

نوئیڈا میں بگڑتی صورتحال پر گورنر کو میمورنڈم

ریاست اترپردیش کے گوتم بدھ نگر میں عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر بھوپندر جدون کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے شہر کی بگڑتے امن و امان کی صورتحال پر اترپردیش کے گورنر کو ایک میمورنڈم دیا ہے۔

نوئیڈا میں بگڑتی صورتحال پر گورنر کو میمورنڈم
نوئیڈا میں بگڑتی صورتحال پر گورنر کو میمورنڈم
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 7:45 PM IST

عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر بھوپندر نے ڈی سی پی فرسٹ راجیش ایس کے آفس سیکٹر 6 میں شہر کی بگڑتے امن و امان کی صورتحال پر اترپردیش کے گورنر کو ایک میمورنڈم دیا۔

ضلعی صدر بھوپندر جدون نے کہا کہ نوئیڈا کو اتر پردیش میں ہائی ٹیک سٹی ، ریاست کی شو ونڈو اور معاشی دارالحکومت کے نام سے جانا جاتا ہے، پولیس کمشنریٹی سسٹم بھی یہاں لاگو ہے، لیکن یہاں امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہے۔ بدترین جرائم کے واقعات نے کمشنریٹ سسٹم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔جب نوئیڈا جیسے شہر میں امن و امان کی یہ صورتحال ہے تو اترپردیش کے دور دراز کے علاقوں میں امن و امان کے بارے میں بات کرنا بے معنی ہوگی۔ پچھلے 1 ہفتہ میں ضلع گوتم بودھ نگر میں 6 قتل ہوئے ہیں ۔پولیس ابھی تک کسی بھی واردات کے ملزم کو ابھی تک پکڑ پائی ہے، اس سے ضلع کی پولیس کی ناکامی ثابت ہوتی ہے۔

ضلعی جنرل سکریٹری اور پارٹی کے ترجمان سنجیو نگم نے کہا کہ ان واردات کو انجام دینے والے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر نوئیڈا مہا نگر صدر پرشانت راوت، نوئیڈا اسمبلی کے صدر مکول تیاگی اور اقلیتی سیل کے ضلعی ہیڈ دلدار انصاری بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.