علی گڑھ: مساجد میں نماز سے قبل ہونے والی اذان کو اب ضلع علی گڑھ میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اے بی وی پی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ضلع علی گڑھ کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے Removal Of Loudspeakers From Mosques جائیں کیونکہ اذان کی آواز سے ان کو پریشانی ہوتی ہے، شور شرابا ہوتا ہے، ورنہ ہم علی گڑھ کے 21 مختلف خاص چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ بجائیں گے۔
اے بی وی پی لیڈر نے کہا کہ ہم نے علی گڑھ کے 21 بڑے چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگانے کا مطالبہ کیا ہے، وہاں ہم ہنومان چالیسہ اور دیگر مذہبی پروگراموں کے لیے ان لاؤڈ اسپیکرز کا استعمال کریں گے، ہم نے ان 21 چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگانے کے لیے عوام کا تعاون لیا۔ ہم نے اے ڈی ایم سیٹی کو میمورنڈم بھی دیا ہے، مساجد میں اذان کی آواز سے آلودگی ہوتی ہے، انتظامیہ اس طرف توجہ بھی دے۔ Memorandum To ADM For Loudspeakers Installation
یہ بھی پڑھیں:
Remove Loudspeakers from Mosques: مسلمانوں کے خلاف راج ٹھاکرے کی شرانگیزی
وہیں، اس پورے معاملے پر اے ڈی ایم سٹی نے کہا کہ اے بی وی پی تنظیم سے جڑے لوگوں نے ایک میمورنڈم دیا Memorandum To ADM For Loudspeakers Installation ہے، جس میں وہ شہر کے 21 چوراہوں پر مذہبی گیت اور ہنومان چالیسہ بجانا چاہتے ہیں۔ اس میں ہم اعلیٰ حکام اور حکومت سے بات کریں گے۔ اس کے بعد جو بھی اس کا حل نکلے گا وہ کیا جائے گا۔