اقلیتی کانگریس کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کو دیئے گئے 5 نکاتی میمورنڈم میں قریشی سماج پر لگائے گئے مبینہ فرضی مقدمات کو واپس لیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقلیتی کانگریس کے مطابق قریشی برادری کے ہر گھر سے ایک شخص پر این ایس اے جیسے گمبھیر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آبادی پر کنٹرول کے قانون کا کوئی فائدہ نہیں: عمران حسن صدیقی
اس کے علاوہ اقلیتی کانگریس نے ریاست میں بند پڑے ذبیحہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے کھولے جانے اور چھوٹے گوشت کے کاروباریوں کے لئے لائیسنس جاری کرنے کے قوانین کو آسان کرنے بند چمڑا کارخانوں کو کھولنے اور لائیسنس سے گوشت فروخت کرنے والے کاروباریوں کا استحصال روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔