واضح ہو کہ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے حال ہی میں ضلع کی تمام بازاروں کی ہفتہ وار بندی کا روسٹر جاری کیا تھا، لیکن کسی غلطی کی وجہ سے اس میں سدھور بازار کو شامل نہیں ہو سکا ہے۔
سدھور کے تاجروں کے مطابق لاک ڈاؤن سے قبل تک سنیچر کو ہفتہ وار بندی طے تھی، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے ہفتے کے سات روز دوکانیں کھل رہی ہیں چونکہ تمام دوکانیں کھلتی ہیں۔
اسلئے تمام دکانداروں کو اپنی دوکان کمپیٹیشن میں کھولنی پڑتی ہے، جس کی وجہ سے دوکان کا سامان وغیرہ لانے میں کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:
پہلی بار کسان نے کرایا امرود کی قسم کا رجسٹریشن
اس کے علاوہ دیگر کام نمٹانے میں بھی کافی پریشانیاں ہوتی ہیں، اسلئے تاجروں کا مطالبہ ہے کہ ہفتے میں ایک روز پابندی کے ساتھ بندی کرائی جائے، چونکہ پہلے سے ہی سنیچر کے روز بندی ہوتی آ رہی ہے اسلئے سنیچر کو ہی بندی کا دن سدھور کے لئے مقرر کیا جائے۔