غور طلب ہے کہ تین دن قبل اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے مرادآباد شہر میں ریلی کے دوران ایک خاص مذہب کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔
اسی بات سے ناراض ایک مذہب کے چند ذمہ دار افراد نے سماج وادی پارٹی کے ساتھ مل کر ایک میمورنڈم ڈی ایم کو دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد کے لوگوں پر سخت کارروائی کی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب ریاست میں دفعہ 144 نافذ ہے تو ان لوگوں کو ریلی نکالنے کی اجازت کس نے دی؟ اور اگر اجازت نہیں تھی تو اب تک ان پر دفعہ 144 کے خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟