جیویکا بچاؤ آندولن ادارے کی جانب سے ٹھیلے، خوانچے اور ای رکشا والوں نے آج ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کے ذریعے ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کئی مطالبات کیے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان سبھی مزدوروں کو لاک ڈاؤن کے چلتے 12,000 روپے ہر ماہ دیے جائیں۔ پیتل فیکٹری سے بے روزگار ہوئے پیتل مزدوروں کو حکومت نئے روزگار کا انتظام کرے۔
سبھی بے روزگار مزدوروں کو راشن اور ضرورتمندوں کے لیے نئے راشن کارڈ بنائے جائیں۔ کورونا وبا کی جانچ اور علاج مفت میں کیا جائے۔
سبھی اسکولز کے بچوں کی فیس معاف کی جائے اور آن لائن پڑھائی پر روک لگائی جائے۔