ETV Bharat / state

رامپور: صولت پبلک لائبریری کے اجلاس سے قبل ممبران کا ردعمل

تاریخی صولت پبلک لائبریری کے عہدہ داران اور اراکین کے درمیان جاری تنازع کے بعد اب لائبریری کی مجلس مشاورت کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ اجلاس سے قبل لائبریری کے سینیئر ممبران نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران لائبریری معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

صولت پبلک لائبریری کے اجلاس سے قبل ممبران کا ردعمل

author img

By

Published : Jul 6, 2021, 7:57 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع تاریخی صولت پبلک لائبریری ایک لمبے عرصہ سے آپسی تنازعات کا شکار ہے۔ وہیں گزشتہ دنوں کورونا سے ہونے والی اموات کے درمیان لائبریری کے صدر سین شین عالم کے انتقال کے بعد سے لائبریری اراکین و عہدیداران کے درمیان تنازع میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

رامپور: صولت پبلک لائبریری کے اجلاس سے قبل ممبران کا ردعمل

اسی تنازع کے درمیان لائبریری کے سکریٹری مولانا اسلم جاوید قاسمی نے سنہ 1980 کی دہائی کے رکن ذیشان مراد علیگ کو لائبریری کا کارگزار صدر منتخب کردیا۔ بغیر کسی مشورے کے ذیشان مراد کو کارگزار صدر کا چارج دینے سے اراکین میں سخت ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

صولت پبلک لائبریری کے اجلاس سے قبل ممبران کا ردعمل
صولت پبلک لائبریری کے اجلاس سے قبل ممبران کا ردعمل

لائبریری کے سابق سکریٹری سید قیصر علی ایڈووکیٹ نے لائبریری کے دستور کی دفعہ 27 کا حوالہ دے کر کارگزار صدر کے انتخاب کو غلط قرار دیا۔

وہیں لائبریری کے دیگر کئی اراکین نے مجلس مشاورت کا اجلاس بلانے اور جلد از جلد صاف و شفاف انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آج آپ کا دن کیسا رہے گا؟

بتادیں کہ صولت پبلک لائبریری رامپور کا ایک اہم ادارہ ہے۔ کچھ لوگوں کی جانب سے ایسے خدشات بھی ظاہر کئے جارہے ہیں کہ اگر ذمہ داران کی جانب سے اسی طرح رسہ کشی جاری رہی تو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ اہم ادارہ بھی ملت کے ہاتھوں سے نکل جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.