ETV Bharat / state

Mahfil Mushaira in Meerut میرٹھ میں نوچندی میلہ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد - Mahfil Mushaira in Meerut

میرٹھ شہر میں گذشتہ روز ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شعراء کرام کے علاوہ مختلف اضلاع کے مشہور شعراء نے شرکت کرتے ہوئے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ کیا۔

میرٹھ میں نوچندی میلہ میں محفل مشاعرے کا انعقاد

author img

By

Published : May 21, 2023, 3:04 PM IST

میرٹھ میں نوچندی میلہ میں محفل مشاعرے کا انعقاد

میرٹھ: قومی یکجہتی کی مثال میرٹھ کا میلہ نوچندی کے پٹیل منڈپ میں گذشتہ روز ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں مقامی شعرا کے علاوہ مختلف اضلاع کے مشہور و معروف شعراء نے شرکت کی۔ محفل میں شعراء نے اپنے کلام سے میلے کی روایت کے مطابق قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارے کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے کلام پیش کیا. جس پر سامعین نے ان کو داد و تحسین پیش کی۔
شاعری محض دل کو سکون ہی نہیں زندگی کے مختلف پہلوؤں کی ترجمانی اور ایک دوسرے کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مشترکہ تہذیب کی علامت میلہ نوچندی کی تاریخ رہی ہے کہ مختلف ثقافتی پروگرام کے درمیان یہاں مشاعروں کا انعقاد بھی ہوتا رہا ہے تاکہ محبتیں زندہ رہ سکیں۔ میلہ نوچندی پٹیل منڈپ میرٹھ میں اسی روایت کو زندہ رکھنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ اسی ضمن میں گزشتہ روز میلہ نوچندی کے پٹیل منڈپ میں ایک مقامی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک کے مختلف علاقوں کے مشہور و معروف شعراء نے اپنے کلام پیش کیے۔

اس موقعے پر عالمی شہرت یافتہ شاعر پاپولر میرٹھی، اظہر اقبال، وارث وارثی، ڈاکٹر یونس غازی کے علاوہ مقامی شعراء نے اپنے کلام سے محفل میں داد وتحسین حاصل کی۔ میرٹھ کا تاریخی میلہ نوچندی قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی مثال پیش کرتا ہے۔ میلے میں پٹیل منڈپ میں منعقد ہونے والا مشاعرہ بھی اسی روایت کو پیش کرتا ہے۔ جس ہندو مسلم کے علاوہ سبھی مذاہب کے لوگ شرکت کرکے آپسی اتحاد اور محبت کو پیش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.