ETV Bharat / state

نوئیڈا : سی ایچ سی بھنگیل میں میگا مینٹل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 4:59 AM IST

ماہر نفسیات ڈاکٹر تنوجہ نے کہا کہ من دکھی رہنا، نیند نہ آنا، بھوک نہ لگنا اور بھوک میں کمی وغیرہ ذہنی تناؤ کی علامت ہیں۔

health camp
health camp

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں محکمہ صحت کی جانب سے میگا مینٹل ہیلتھ کیمپ (ماس مینٹل ہیلتھ کیمپ) کا انعقاد کیا گیا۔ مینٹل ہیلتھ پروگرام کے نوڈل آفیسر اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری کی ہدایت کاری میں اے سی ایم او ڈاکٹر بھرت بھوشن کی سربراہی میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بھنگیل میں لگائے گئے اس کیمپ میں 250 سے زائد افراد کو ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر تنوجہ نے کیمپ میں آنے والے مریضوں کو ذہنی بیماری کی علامات اور اس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا 'من دکھی رہنا، نیند نہ آنا، بھوک نہ لگنا اور بھوک میں کمی وغیرہ ذہنی تناؤ کی علامت ہیں۔ جب یہ صورتحال بڑھ جاتی ہے تو ذہن میں منفی خیالات آنے لگتے ہیں۔ جب بھی آپ کے ذہن میں منفی خیالات آئیں، طرز زندگی میں تبدیلی لائیں، اپنے آپ پر فوکس کرنا شروع کریں، خوراک میں توازن رکھیں، باقاعدگی سے ورزش کریں یا کچھ وقت کے لئے یوگا کریں'۔

میگا مینٹل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
میگا مینٹل ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

یہ بھی پڑھیے
ممتا بنرجی پر حملے کی الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی

نفسیاتی سماجی کارکن رجنی سوری نے کہا 'جس طرح جسمانی بیماریاں کھانسی، نزلہ، بخار کا علاج ہے، اسی طرح ذہنی امراض کا علاج بھی ممکن ہے۔ اسی لئے اس کی علامات جاننا بھی ضروری ہیں۔ کھیل، تفریح​، مراقبہ اور یوگا کے ذریعے ذہنی تناؤ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ جب ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو بالکل تنہا مت رہیے۔ اپنے دوستوں اور کنبہ کے ممبروں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.