ETV Bharat / state

DM Met with Religious Leaders: امن وامان کی برقراری کےلیے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ - امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے میٹنگ طلب

میٹنگ میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے کہا کہ مذہبی پیشوا امن برقرار رکھنے میں بہتر رول ادا کر سکتے ہیں، پولیس کمشنر نے اپیل کی ہے کہ مذہبی رہنما اپنے معاشرے کے لوگوں کو سمجھائیں،تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رہ سکے، اس کے علاوہ مذہبی مقامات کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ Noida Police and District Administration Met the Religious Leader

مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ
مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ
author img

By

Published : Jun 15, 2022, 10:02 AM IST

اترپردیش کے شہر نوئیڈا گوتم بدھ نگر کے کمشنر آف پولیس نے تمام مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی،اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد ضلع میں امن و امان قائم کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی ہم آہنگی کو برقرار رکھا جاسکے،نوئیڈا سیکٹر 108 کے پولس کمشنریٹ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ پولس اور انتظامی افسران ایسے لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو سوشل میڈیا پر باہمی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میٹنگ میں ڈی ایم،جوائنٹ کمشنر آف پولیس سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

Noida Police and District Administration Met the Religious Leader

میٹنگ میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے کہا کہ مذہبی پیشوا امن برقرار رکھنے میں بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں، پولیس کمشنر نے اپیل کی ہے کہ مذہبی رہنما اپنے معاشرے کے لوگوں کو سمجھائیں،تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رہ سکے، اس کے علاوہ مذہبی مقامات کے ارد گرد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کی اطلاع پولیس کو دی جائے۔

سی پی نے کہا کہ پولیس افسران ہر وقت سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص قابل اعتراض تبصرہ کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کیجائیگی،انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان افواہوں پر توجے نہ دیں، اور کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جو قانون کے خلاف ہو۔

مزید پڑھیں:Police Visit Religious Sites and Flag March in Noida: نوئیڈا میں پولیس کا مذہبی مقامات کا دورہ اور فلیگ مارچ

پولیس کمشنر نے مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل بھی پوچھے اور کہا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔
مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے دوران پولیس کمشنر نے کہا کہ تمام لوگوں کے تعاون سے کمشنریٹ میں امن برقرار رکھا گیا۔ اس کے علاوہ ان کی طرف سے تمام لوگوں سے تجاویز بھی طلب کی گئیں، اور پولیس ہیلپ لائن نمبرز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔ اس میٹنگ میں جوائنٹ کمشنر آف پولیس لو کمار، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس بھارتی سنگھ، ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی، تمام زون کے ڈی سی پی سمیت کمشنریٹ کے تمام تھانہ علاقوں سے مختلف مذاہب کے 250 سے زائد مذہبی رہنما و پیشوا شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.