ریاست اترپردیش میں نوئیڈا کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر سے متعلق، میرٹھ ڈویژن کے کمشنر انیتا سی میشرام کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔
انیتا سی میشرام نے اس اجلاس میں اعلی عہدیداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیدار اپنا ایکشن پلان تیار کریں، اور کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے احتیاطی قدم اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے راک تھام کے لئے محکمہ صحت کے زیر انتظام کنٹرول روم کا آپریشن معیاری بنایا جائے، اور جو کال کنٹرول روم میں آرہی ہے، اس کے لئے ایک لاگ بک تیار کی کر کے وائرس سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور بچاؤ کے لئے احتیاطی قدم اٹھائے جائیں ۔
وہیں ڈی ایم بی این سنگھ نے کمشنر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت ہر وقت تیار ہے، اور حکومت کی واضع کردہ احتیاطی تدابیرکے عمل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
اجلاس کے آخر میں کمشنر نے عوامی بیداری اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اپنی زندگی میں صفائی اور ضروری اقدام اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ عام شہری محتاط اور چوکنا رہ کر وائرس کو خود سے دفاع کریں۔
اس موقع سے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انوراگ بھارگو نے کہا کہ ان کی طرف سے اس سلسلے میں تمام تربیت مکمل کی جاچکی ہے۔ 24گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔اور ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔