راشٹریہ علماء کونسل مغربی اتر پردیش کے صدر مبارک خان نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت معاشرے کو گمراہ کرکے تین طلاق، سی اے اے، این آر سی اور دیگر معاملوں میں عوام کو الجھا کر سیاست کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'یوگی حکومت طلاق شدہ خواتین کو پانچ سو روپیہ ماہانہ اور انہیں وقف کی جائیداد سے جوڑنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو کہ محض ایک سیاسی وعدہ ہے جس سے کسی کا بھگی بھلا نہیں ہوگا۔
بہار اسمبلی انتخابات میں یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلیوں پر طنز کرتے ہوئے مبارک خان نے کہا کہ جس وزیر اعلیٰ سے اپنا صوبہ نہیں سنبھل رہا ہے وہ دوسرے صوبے میں ترقی کی بات کر رہے ہیں۔