ETV Bharat / state

Meeting of Kisan Union Sanyukat Morcha مظفر نگر میں کسان یونین سنیوکت مورچہ کی میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 1:06 PM IST

بھارتیہ کسان یونین مزدور سنیوکت مورچہ نے رمیش بیدھوری کے پرموشن پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہندوستان کی جمہوریت خطرے میں ہے، جس پر کاروائی ہونی چاہیے اس کو پرموشن دیا جا رہا۔ Kisan Union Sanyukat Morcha at Muzaffarnagar

Etv Bharat مظفر نگر میں کسان یونین سنیوکت مورچہ کی میٹنگ

مظفر نگر میں کسان یونین سنیوکت مورچہ کی میٹنگ

اترپردیش: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان مزدور (سنیوکت مورچہ) کے قومی صدر چودری شاہ عالم نے مناکشی چوک پر واقع اپنے آفس پر کارکنان اور عہدے داران کے ساتھ ایک میٹنگ رکھی۔ اس میٹنگ میں عوامی مسائل پر غور و فکر کیا گیا اور ساتھ ہی ایم پی رمیش بیدھوری کو پرموشن دیے جانے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

اس موقع پر کہاکہ جس پر کاروائی ہونی چاہیے تھی، اس کو پرموشن دیا جا رہا ہے جس نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر متنازع بیان دیے۔ اسی کو بی جے پی نے راجستھان کے ٹوک ضلع کا انچارج بنا دیا ہے۔ ہندوستان کی جمہوریت خطرے میں ہے۔ مزید کہاکہ اس کو لیکر آواز اٹھائی جائے گی اور احتجاج بھی کیا جائے گا۔

وہیں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سچن پائلٹ ضلع ٹونک سے راجستھان اسمبلی الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ تاہم پائلٹ کے حوالے سے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اس دوران بی جے پی نے ٹونک ضلع کی ذمہ داری اپنے ایم پی رمیش بدھوڑی کو سونپ دی ہے۔ ضلع ٹونک کو سچن پائلٹ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ راجستھان میں بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیاں اس وقت انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رکن پارلیمان کے سینے پر الٹا نظر آیا ترنگا، سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ رمیش بدھوڑی جنوبی دہلی سے بی جے پی کے ممبر آف پارلیمنٹ ہیں۔ٹونک ضلع کے بارے میں حال ہی میں سچن پائلٹ نے بھی کہا تھا کہ ٹونک پر سب کی نظر ہے۔ لیکن انہیں یقین ہے کہ اس بار عوام پچھلی بار سے زیادہ ووٹ دے کر اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ بی جے پی کے اس عمل کے بعد سیاسی جماعتیں بی جے پی کو پھر سے تنقید کا نشانہ بنائیں گی اور رمیش بدھوڑی کو بطور انعام ذمہ داری سونپے جانے کی بات بھی کہی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.