مظفرنگر: اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں جمعیۃ علماء ہند کی شاخ بڈھانہ کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں قربانی کو لیکر اٹھنے والے افواہوں پر دھیان نہ دینے اور کھلے میں قربانی نہ کرنے کے علاوہ قربانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کی اپیل کی گئی۔ منعقدہ اجلاس میں ادے پور کے واقعہ کی بھی مذمت کی گئی اور نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ ساتھ ہی اجلاس میں تعلیمی بیداری مہم جاری رکھنے کی بھی اپیل کی گئی۔ Meeting in Muzaffarnagar regarding Eid-ul-Adha
![جمعیۃ علماء ہند شاخ بڈھانہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/15720897_315_15720897_1656778726646.png)
جمعیۃ علماء بڈھانہ کے صدر حافظ شیر دین نے میٹنگ کے دوران اپنے صدارتی خطاب میں نے کہا کہ 'جمعیۃ علماء ہند کی ایک روشن تاریخ ہے، جمعیت کے بزرگوں نے ملک کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور بڑی خدمات انجام دی ہیں، جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ Meeting in Muzaffarnagar regarding Eid-ul-Adha
مزید پڑھیں:
انہوں نے مدارس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اور مساجد سے پڑھنے والا ہمارا امام پیشوا بن کر ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ حافظ شیردین نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے کہا کہ مسلمان عید الاضحیٰ 10 جولائی 2022 کو منائیں گے جو کہ ایک انتہائی مقدس تہوار ہے، انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ قربانی پردے میں کریں اور کسی بھی قسم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے قربانی ادا کریں۔