ETV Bharat / state

'وقف جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 11:55 AM IST

Updated : Nov 24, 2023, 12:03 PM IST

اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین علی زیدی نے کہا کہ اوقاف کی جائدادوں کے تحفظ کے لیے جہاں حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً اقدامات اٹھائے جاتے ہیں، وہیں وقف بورڈ بھی اب اوقاف جائیدادوں کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف املاک پر سے ناجائز قبضے کو کسی بھی طرح سے ہٹانا ہے۔ Shia Waqf Board Chairman Reaction

وقف جائدادوں پر ہو رہے ناجائز قبضے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین علی زیدی سے بات چیت

میرٹھ: ریاست اتر پردیش میں اوقاف جائیدادوں پر ہو رہے ناجائز قبضے کو لیکر اب شیعہ وقف بورڈ کے چئیرمین علی مہدی زیدی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اس طرح کی تمام جائیدادوں پر سے ناجائز قبضے کرنے والوں کی چنگل سے آزاد کرانے کی بات کہی۔ میرٹھ میں ایک نجی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین علی زیدی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ صحیح ہے کہ اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضے ہوئے ہیں لیکن بورڈ نے وقف املاک پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں وقف املاک کے ایسے متولی ہیں جن پر جائیدادوں کو خرد برد کرنے کا الزامات ہیں۔ ایسے لوگوں کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ ایسے لوگوں کی جگہ ایماندار لوگوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین کے وقت سے جاری بدعنوانی کے سلسلے کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی حکومت نے مدارس میں کھیل کود پروگرام کو لازم قرار دیا

ان کا کہنا ہے کہ میرٹھ میں نواب منصب علی خان کے نام سے ایک بڑی وقف جائیداد ہے جس میں موجودہ وقت میں منصبیہ عربی کالج چل رہا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطالبے پر ڈگری کالج تعمیر کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Nov 24, 2023, 12:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.