ETV Bharat / state

Muslim Cleric Zakat شہر قاضی کی مسلمانوں سے تمام ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل

میرٹھ ضلع میں شہر قاضی زین الساجیدین نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ سبھی ضرورت مندوں کی مدد کی جائے، وہ چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ اس سے اللہ خرچ کی گئی دولت اور نیت دونوں کو قبول فرمائیں گے۔ Muslim Cleric Appeals

شہر قاضی کی مسلمانوں سے تمام ضرورتمندوں کی مدد کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 11:34 AM IST

شہر قاضی کی مسلمانوں سے تمام ضرورتمندوں کی مدد کرنے کی اپیل

میرٹھ: ماہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں آج نماز جمعہ کے موقعے پر میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں شہر قاضی زین الساجیدین نے اپنے خطبے میں کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جہاں مغفرت کا ہے۔ وہیں اس ماہ میں نیک عمل اور غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ہدایات بھی دی۔ شہر قاضی نے کہا کہ اس ماہ زیادہ سے زیادہ غریب اور مسکین لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔ لوگوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ زکات مستحقین تک پہنچے۔ مستحق کو اس طرح زکات دیں تا کہ وہ اس رقم کو روزگار اور آمدنی کے لئے استعمال کرسکے۔ آپ کے پیسے کسی دوسرے کی روزی روٹی کمانے کا ذریعہ بن سکیں تو اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Jashn e Zainab Mehfil سنبھل میں جشن زینب محفل کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کی مدد کرنا نیک عمل ہے۔ مستحقین اگر غیر مسلم ہے تو اس کی بھی مدد کی جا سکتی ہے۔ ایسا کرنے سے اپنے ہم وطن بھائیوں کی مدد کرنے کے علاوہ آپسی اتحاد اور اور آپسی رواداری کو مضبوط ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اسلام محبت کا پیغام دیتا ہے۔ وہیں دوسری جانب شہر قاری شفیق الرحمان نے اس مرتبہ رمضان المبارک میں پانچ جمعہ آنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مسلمان اس پورے ماہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عبادات کرتا ہے وہیں وہ غریب اور مسکین کی مدد بھی کرتا ہے۔ اس ماہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ وہ اس کی برکت سے ہمارے ملک میں پیار محبت کی فضاء کو قائم رکھیں یہی دعائیں ہر طرف کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.