اترپردیش حکومت کی جانب سے اسکولوں اور مدارس کو 19 اکتوبر سے کھولنے کے اعلان کے بعد میرٹھ میں بھی اسکولوں اور مدارس میں بھی تعلیمی نظام کو بحال کر دیا گیا۔
میرٹھ کے منصبیہ عربی کالج میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ آف لائن تعلیم کی شروعات ہوگئی ہے۔
ایک جانب جہاں اسکولوں میں تعلیم کی شروعات کی گئی وہیں مدارس میں بھی تعلیمی نظام کو بحال کر دیا گیا۔
میرٹھ کے منصبیہ عربی کالج میں باضابطہ طور پر اس شروعات کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لاین کے پیش نظر سینیٹائزرس کے علاوہ طلباء کو فاصلوں کے ساتھ بیٹھایا جا رہا ہے۔
مدرسہ انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کا ڈر اب بھی والدین کو ستا رہا ہے جس کے سبب وہ بچوں کو مدرسہ بھیجنے سے کترا رہے ہیں۔
حکومتی گائیڈ لائنز کے تحت اسکولز اور مدارس کھلنے کی اجازت کے بعد طلباء میں خوشی دیکھی جا رہی ہے وہیں والدین کو اس بات کا بھی ڈر بھی ستا رہا ہے کہ کہیں کورونا انفیکشن پھر سے پھیل جائے۔