اتر پردیش کے فیروز آباد، آگرہ اور کانپور سمیت متعدد شہروں سے اب تک اسکرب ٹائفس بخار کے درجنوں معاملے سامنے آ چکے ہیں جن میں معتدد مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں۔
میرٹھ میں اسکرب ٹائفس کا پہلا مریض ملنے سے محکمہ صحت میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ میرٹھ کے کھرکھودا تھانہ علاقے کے کیلی گاؤں کے ایک شخص میں اسکرب ٹائفس بخار کے اثرات ملنے سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے خطرے کو دیکھتے ہوئے اور اس کی روک تھام سے متعلق احتیاطی اقدامات اٹھارہے ہیں۔
- مزید پڑھیں: میرٹھ: اسکرب ٹائفس کی روک تھام کیلئے تیاریاں شروع
- بھوپال میں وائرل بخار کا قہر، تقریباً 323 بچے ہسپتال میں بھرتی
واضح رہے کہ یوپی میں کورونا کے بعد ڈینگو بخار کے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں اب میرٹھ میں اسکرب ٹائفس کا پہلا مریض ملنے کے بعد محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے عوام میں صاف صفائی کے لیے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ اس کے خطرے سے بچا جا سکے۔