میرٹھ میں مذہب تبدیلی کے خلاف قانون لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو اور سکھ تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ ضلع میں ہندو جاگرن منچ، اے بی وی پی، وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سکھ سنگت کی جانب سے کمشنری سے کلکٹریٹ تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
نوئیڈا: فلاحی اسکیموں کو بر وقت نافذ کرنے کی ریاستی وزیر صحت کی ہدایت
بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ مذہب تبدیلی معاملوں کو لیکر اچانک ہورہے احتجاج کے پیچھے کچھ سیاسی پارٹیاں ہیں جن کا مقصد مذہبی جذبات کو بھڑکاتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ وہیں مذہبی منافرت پھیلانے والی بیان بازی سے بھی ملک میں امن و امان اور ہم آہنگی کے ماحول کو خطرہ لاحق ہے۔