ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر اب میرٹھ پولیس کی جانب سے بھی کورونا کو لے کر بیداری مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو اس کے خطرے سے بچایا جا سکے۔
میرٹھ کے بازاروں میں دکانداروں اور خریداروں کو کورونا کے خطرے سے بچانے کے لیے میرٹھ پولیس کی جانب سے بیداری مہم چلائی گئی، اسی کے تحت میرٹھ کے بھگت سنگھ مارکٹ میں کاروباریوں اور خریداروں کو کورونا سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی تاکہ وہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔
میرٹھ میں جس طرح سے کورونا کا خطرہ بڑھ رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے میرٹھ پولیس کی کورونا بیداری مہم قابل ستائش ہے۔ ضرورت ہے عوام کو بھی احتیاطی تدابیر پر پوری طرح سے عمل کرنے کی تاکہ انسانی زندگی کو بچایا جا سکے۔