ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے بہسوما علاقے میں پولیس کے ساتھ بدمعاشوں کی ہوئی مڈھ بھیڑ میں پولیس نے انعامی ملزم سمیت 3بدمعاشوں کو گرفتارکیا ہے۔
پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ بہسوما پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر جھن جھنی نہر پل کے نزدیک چیکنگ کے دوران اسکارپیو سوار بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی۔ خود کو گھرتا دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کردی۔ پولیس کے ذریعہ کی گئی فائرنگ میں ہرا باشندہ انعامی بدمعاش سنور عرف بھولوزخمی ہوگیا۔ اس کے ساتھ پرویز عرف پپو اور آصف کو بھی گرفتار کرلیا۔
جبکہ دیگر بدمعاش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے دو طمنچہ ، کارتوس اور چار پہیہ گاڑی وغیرہ برآمد کیا ہے۔ زخمی بدمعاش کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار بھولا عرف بھولو تھانہ بہسوما میں گئو کشی ایکٹ میں مطلوب چل رہا تھا جس کی گرفتاری پر 15ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
یواین آئی