میرٹھ سے لکھنو تک چلنے والی دو ٹرینز کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مسافرین کو کافی مشکلات پیش آرہی ہی۔
لاک ڈاون کی بعد تقریباً 7 ماہ قبل نوچندی اور راجے رانی ٹرینز کو منسوخ کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے میرٹھ سے لکھنو جانے والے مسافرین کو کافی تکلیف ہورہی ہے۔ مسافرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح دیگر شعبوں میں بحالی لائی جارہی ہے وہیں ٹرینز سرویس کو بھی بحال کیا جانا چاہئے تاکہ مسافرین کی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق ابھی تک نوچندی اور راجے رانی ٹرینز کو بحال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
معمول کی زندگی کو بحال کرنے کےلیے ٹرینز کو پٹری پر لانا ضروری ہوگا جس سے عام لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔