ETV Bharat / state

میرٹھ: تمام تعلیمی اداروں میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع - Offline education started

ریاست اتر پردیش میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران بند کیے گئے اسکول اور مدارس کو آج سے ایک بار پھر کھول دیا گیا ہے۔ ایک طرف جہاں سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعداد خاطر خواہ رہی وہیں پرائیویٹ اسکولوں میں طالب علموں کی حاضری کم ہی دیکھنے کو ملی۔

Offline education started in all educational institutions
تمام تعلیمی اداروں میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 8:53 PM IST

کورونا وبا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر یوپی میں بھی سبھی تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا لیکن اب یوپی میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، جس کے باعث حکومت نے آج سے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ویڈیو

میرٹھ میں بھی جہاں آج پہلے دن سرکاری اسکولوں میں طالب علموں کی تعداد خاطرخواہ رہی لیکن پرائیویٹ اسکولوں میں طلباء کم ہی اسکول پہنچے۔ تقریبا پانچ ماہ بعد اسکول میں آف لائن تعلیم حاصل کرنے پہنچی طالبات کافی خوش نظر آئیں۔

Offline education started in all educational institutions
تمام تعلیمی اداروں میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع

یہ بھی پڑھیں:

مئو: مدارسِ عربیہ میں بھی درس و تدریس کا عمل شروع

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کے مقابلے آف لائن تعلیم حاصل کرنا زیادہ آسان ہے۔ وہیں اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی گائیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے سبھی بچوں کو کلاس میں فاصلے سے بیٹھایا جا رہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ جلد ہی تعلیمی نظام ایک بار پھر سے پٹری پر لوٹ سکے گا۔

یوپی میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں جس تیزی کے ساتھ کمی دیکھی جا رہی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تعلیم کا سلسلہ تو شروع کر دیا گیا ہے لیکن ایسے میں ہمیں تیسری لہر کے خطرے کو دیکھتے ہوئے احتیاط برتنے کی بھی ضرورت ہے۔ اسی وقت ہم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو ان اصل مقام تک پہنچا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.