ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا اس موقع پر جمیعت علماء ہند کے نومنتخب ذمہ داران اور کمیٹی ممبران کی میٹنگ میں قوم اور ملت کے درپیش مسائل پر غور و فکر کیا گیا۔
اس اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے بے قصور مسلم نوجوانوں کی قانونی مدد اور اصلاح معاشرہ کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی ہے جہیز جیسی لعنت کو بھی ملک سے ختم کرنے کی بات پر بھی زور دیا گیا۔
جمیعت علماءہند کی جانب سے ضلع کمیٹی کے انتخابی جلسے میں جہاں ضلع کمیٹی کے لئے صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور خزانچی کے انتخاب کے ساتھ وہین قوم اور ملت کے درپیش مسائل اور اس کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ بے گناہ مسلمانوں کی قانونی مدد اور اصلاح معاشرہ کی کوششوں پر حکمت عملی طے کی جا سکے۔