دہلی فسادات معاملے میں کیس کی پیروی کر رہے محمود پراچہ کے دفتر اور گھر پر پولیس کارروائی سے میرٹھ کے وکلاء میں بھی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی اس کارروائی میں پولیس کے رویہ اور چھاپے مارنے کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے آج میرٹھ میں آل انڈیا لائرز یونین نے صدر جمہوریہ اور چیف جسٹس آف انڈیا کے نام میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرایا اور وکیلوں کی حفاظت کے لیے پروٹیکشن ایکٹ بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی منفرد پہل، 2020 کو یادگار بنادیا
دہلی فرقہ وارانہ فسادات معاملے میں قانونی پیروی کو لیکر نشانہ بنائے جانے سے ناراض وکلاء کی جماعت اب وکیلوں کی حفاظت کو لیکر قانون بنانے کی بات کر جہاں وکلاء کی حمایت کر رہی ہے وہیں دوسری جانب پولیس کی اس کارروائی کو لیکر ناراض بھی دیکھائی دے رہی ہے۔ ضرورت ہے حکومت کو اس طرح کی کارروائی سے بچنے کی تاکہ جس سے حکومت اور پولیس کی فضیحت ہونے سے بچا جا سکے۔