میرٹھ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ7 کے مد نظر محکمہ صحت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اور لوگوں سے اس پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر میرٹھ میں بھی اس کو لیکر محکمہ صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ کورونا انفیکشن کے اثرات سے عوام کو بچایا جا سکے۔ ساتھ ہی کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے ضلع میرٹھ کے مختلف اسپتالوں میں موک ڈریل بھی کرائی جا رہی ہے۔ Meerut Health Department Issue Fresh Covid Guideline For People
میرٹھ میں محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر عام لوگوں سے سماجی دوری اور عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔ چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافے کے بعد محکمہ صحت تمام ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بیرون ممالک سے بھارت آنے والے لوگوں کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹسٹ لازمی قرار دیا ہے۔ ہندوستان میں اس کے خطرے سے عوام کو بچانے کے لیے حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن میں تیزی دیکھی جا رہی ہے
یہ بھی پڑھیں:Corona Update India ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں اضافہ
حالانکہ میرٹھ میں ابھی تک کورونا کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس کے باوجود میرٹھ سی ایم او کی جانب سے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ کورونا سے بچا جا سکے. اس کے ساتھ ہی شادی یا دوسری تقاریب وغیرہ کو کھلے میدان میں کرنے کی صلاح دی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سماجی دوری اور ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے لوگوں سے بھیڑ میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ Meerut Health Department Issue Fresh Covid Guideline For People