ETV Bharat / state

میرٹھ: جشن مولود کعبہ تزک و احتشام سے منایا گیا

میرٹھ میں حضرت علی کی یوم ولادت کے موقع پر ان کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے شیعہ و سنی حضرات نے مختلف پروگرام کا انعقاد کیا۔

Meerut: Hazrat Ali Birthday was celebrated with Jalsa and juloos
میرٹھ: جشن مولود کعبہ تزک و احتشام سے منایا گیا
author img

By

Published : Feb 28, 2021, 7:17 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی یوم ولادت کے موقع پر 12 رجب سے 14 رجب المرجب تک تین روزہ جشن علی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں میرٹھ میں مختلف مقامات پر جشن علی کے عنوان سے علی ڈے تقریبات منائی گئی۔

جشن علی تقریب میں حضرت علی کے پیغامات کو عام کرنے کی بات کہی گئی۔ میرٹھ کے حسینی چوک پر علی کی شان میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

میرٹھ: جشن مولود کعبہ تزک و احتشام سے منایا گیا

وہیں شاہ پیر صاحب کی مزار پر بھی حضرت علی کی مناسبت سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین کا کہنا تھا کہ حضرت علی کی تعلیمات پوری امت کے لئے ہے وہ سب کو پیار محبت سے رہنے کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے میرٹھ میں حضرت علی علیہ السلام کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ اجلاس کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کے پیغام کو عام کیا جائے کیونکہ علی کا پیغام کسی ایک فرقہ یا قوم کے لئے نہیں بلکہ وہ سب کے لئے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.