اترپردیش کے شہر میرٹھ کے مختلف کورنٹائین مراکز پر گذشتہ 50 ایام سے رکھے گئے کثیر تعداد میں تبلیغی جماعت کے ارکان کو ڈسچارج کئے جانے کے مطالبے کو لے کر ملی تنظیموں نے میرٹھ کے ڈی ایم سے ملاقات کی ۔
ملی تنظیموں کے مطالبے کے بعد میر ٹھ کے ڈی ایم نے یہ امید دلا ئی کہ کور نٹا ئین میں رکھے گئے تبلیغی جماعت کے ارکان کو دسچارج کیا جائیگا ۔ تا ہم انہو ں نے وقت نہیں بتایا ۔ ، ایسے میں اب ان افراد کو عید سے قبل ڈسچارج کیے جانے کی اُمید کم ہی نظر آتی ہے